ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،6سستی ہوئیں۔ سرکاری رپورٹ جاری ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو ، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا

لاہور( این این آئی)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپوٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔جنوری کے پہلے ہفتے میں 22 اشیائے

ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ جبکہ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور دال ماش کی قیمت میں ایک روپیہ 67 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگے ہوا۔6 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 948 روپے 34 پیسے کی ہوگئی۔ایک ہفتے میں مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ٹماٹر 6 روپے 58 پیسے اور پیاز 2 روپے 3 پیسے، آلو 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔7جنوری 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح5.81 فیصد رہی ۔۔۔۔آٹا، چینی، چاول، دودھ، مرغی، گوشت، آلو، گڑ، صابن سمیت 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر پیاز، انڈے، لہسن اور دالوں کی قیمتوں میں اسلام آباد(پی این آئی)آٹا، چینی، چاول، دودھ، مرغی، گوشت، آلو، گڑ، صابن سمیت 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر پیاز، انڈے، لہسن اور

دالوں کی قیمتوں میں کمی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان بدستورجاری ہے۔گزشتہ ہفتے آٹا، چینی، دال مونگ، چاول، دودھ، چکن، مٹن، بیف، آلو، گڑ اورصابن سمیت 12اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ ٹماٹر پیاز، انڈے، لہسن، دال ماش، دال مسور، دال چنا اور ایل پی جی سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی،30 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ28 مئی 2020 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح9.63 فیصد رہی ہے۔تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.13فیصد اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 11.07فیصدرہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close