کراچی(پی این آئی) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 98 ہزار 251 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے
مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 23 ڈالر کمی سے 1893 ڈالر ہے۔ امریکہ کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ، 6ماہ میں امریکہ کو کتنے ارب ڈالر کا سامان بھیجا گیا؟ جانیئے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27فیصد اضافہ ہوا، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات 334ملین ڈالر تھیں جبکہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو 425ملین ڈالر برآمدات ہوئی ہیں، یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 400ملین ڈالر تجاوز کر گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ جولائی تا دسمبر کے دوران امریکہ کو ہماری برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا جولائی تا دسمبر امریکہ کو ہماری برآمدات دو ارب 41کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوئی ہیں، عبدالرزاق دائود نے کہا گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو ہماری برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں