امریکہ کے لیےپاکستانی برآمدات میں اضافہ، 6ماہ میں امریکہ کو کتنے ارب ڈالر کا سامان بھیجا گیا؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27فیصد اضافہ ہوا، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات 334ملین ڈالر تھیں جبکہ دسمبر

2020 میں امریکہ کو 425ملین ڈالر برآمدات ہوئی ہیں، یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 400ملین ڈالر تجاوز کر گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ جولائی تا دسمبر کے دوران امریکہ کو ہماری برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا جولائی تا دسمبر امریکہ کو ہماری برآمدات دو ارب 41کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوئی ہیں، عبدالرزاق دائود نے کہا گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو ہماری برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔۔۔۔پاکستانی برآمدات مسلسل اپر کی جانب، نومبر میں آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ ہو گیالاہور( این این آئی )نومبر 2020 میں آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ، رواں برس جولائی تا نومبر آئی ٹی برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020 میں آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے 5 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 39 فیصد بڑھ گئیں۔ جولائی تانومبر آئی ٹی برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔۔۔۔ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازتاسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے

داخل کرنے کی اجازت دیدی ۔ ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گزار توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے ، ٹیکس گزارجتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں ،دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانونا” جرمانہ بھی اسی حساب سے عائد ہو گا ، ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے 8 دسمبر کے بعد بھی بغیر جرمانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دی ہے ،آن لائن یا مینوئل طریقہ سے متعلقہ فیلڈ دفتر کو تاریخ میں توسیع حاصل کرنیکے لئے 8 دسمبر تک درخواست جمع کرانا ضروری تھا، فیلڈ دفاتر کوخصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،ٹیکس گزار جلد اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کریں ،ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے اہل ہونے کے باوجود گوشوارے داخل نہ کرنے والوںکے خلاف قانون کے مطابق جلد کاروائی کا آغاز کر دیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close