پاکستان میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں غیر معمولی کمی

لاہور (پی این آئی) نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد 1300 روپے کمی ہوئی ہے ۔ سونے کے فی تولہ نرخ 1300 روپے جبکہ فی اونس 39 ڈالر تک کم ہوئے ہیں

۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1300روپے کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گئے ہیں جبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے سستا ہوکر 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ہی دن میں 39 ڈالر کی سے 1916 ڈالر کا ہوگیا۔کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔ گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے جبکہ فی اونس 56 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار600روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی ۔ صرافہ اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرکے اضافے سی1955 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے بڑھ کر1لاکھ16ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت515روپے کے اضافے سی99966روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی تھی ۔ جبکہ آج سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close