بیچارا غریب جائے تو جائے کہاں؟ ملٹی نیشنل برانڈ ،مقامی کمپنیوں کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میںہوشربا اضافہ،عوام کی پہنچ سے دور

لاہور( پی این آئی) ملٹی نیشنل برانڈاورمقامی کمپنیوں کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5سے12روپے اضافہ کر دیا گیا ۔اوپن مارکیٹ میں مقامی کمپنی کے گھی کی قیمت 5روپے اضافے سے 228سے233روپے جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت60روپے اضافے سے2736روپے سے بڑھ کر2796روپے جبکہ اسی کمپنی کے کوکنگ آئل کی

قیمت فی لیٹر 8روپے اضافے سے 240سے248روپے جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت2880سے بڑھ کر2980روپے ہو گی۔ملٹی نیشنل برانڈ کے گھی کی قیمت 12روپے فی کلو اضافے سے 5پیکٹ کی پیٹی 1275روپے سے بڑھ کر 1335جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 12روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close