پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی لانے کا اعلان کر دیا، قرارداد پاس کر لی گئی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرآئی ٹی ضیا اللہ بنگش کے مطابق محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے ریسرچ اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔سوات اور شانگلہ میں کریپٹو مائننگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی

ٹی وی کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے لئے بٹ کوائن خود بنائیں گے اور اس کیلئے ریسرچ فنڈ مختص کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پہلے ہی کریپٹو کرنسی بنانے کے حوالے سے قرارداد پاس کرچکی ہے۔ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس کی کہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں پیچھا نہیں رہنا چاہیے۔ آغازخیبر پختونخوا سے ہوا ہے دیگر صوبے بھی تقلید کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا نجی ادارے بھی ڈیجیٹل کرنسی بنا سکتے ہیں۔ حکومت نجی اداروں کو این او سی دے گی۔ وہ کرنسی جس کا ایک سکہ33ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا وہ کرنسی جس کا ایک سکہ33ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایک بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا۔کوائن ڈیسک کے مطابق ہفتے کی شام کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور پہلی بار 30 ہزار ڈالر (48 لاکھ 30 ہزار روپے) کی سطح پر پہنچا۔ بٹ کوائن نے یہیں پر بریک نہیں لگائی اور ایک اور نئی سطح عبور کرگیا۔ہفتے کی شام تک بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے بھی بڑھ گئی اور یہ 33 ہزار 800 ڈالر (54 لاکھ 50 ہزار روپے) سے بھی مہنگا ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔ سال 2020، روپے کی قدر میں بتدریج کمی، ڈالر25روپے مہنگا ہو گیاسال 2020، روپے کی قدر میں بتدریج کمی، ڈالر25روپے مہنگا ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں