وہ کرنسی جس کا ایک سکہ33ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا

کراچی (پی این آئی) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایک بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا۔کوائن ڈیسک کے مطابق ہفتے کی شام کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور پہلی بار 30 ہزار ڈالر (48 لاکھ 30 ہزار روپے) کی سطح پر پہنچا۔ بٹ کوائن نے یہیں پر بریک نہیں لگائی اور

ایک اور نئی سطح عبور کرگیا۔ہفتے کی شام تک بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے بھی بڑھ گئی اور یہ 33 ہزار 800 ڈالر (54 لاکھ 50 ہزار روپے) سے بھی مہنگا ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔ سال 2020، روپے کی قدر میں بتدریج کمی، ڈالر25روپے مہنگا ہو گیاسال 2020، روپے کی قدر میں بتدریج کمی، ڈالر25روپے مہنگا ہو گیا سال 2020، روپے کی قدر میں بتدریج کمی، ڈالر25روپے مہنگا ہو گیا سال2020کے دوران کورونا وائرس نے جہاں ملکی معیشت کو متاثر کیا وہیں شرح مبادلہ میں اتار چڑھائو کی وجہ سے غیریقینی صورتحال کا سامنا رہا۔سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر5روپی14 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوری 2019 میں امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 87 پیسے تھی۔انٹربینک میں یورو 173 روپے 64 پیسے اور برطانوی پانڈ 204 روپے 73 پیسے سے زیادہ نہ تھا لیکن ملکی و عالمی حالات، کورونا کی وبا اور امریکی کرنسی کی طلب میں اضافے نے قیمت بڑھادی۔جون میں ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، ساتھ ہی دیگر کرنسیز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تاہم حکومت کے اقدامات، ڈالر کی بے جا خریداری اور ذخیرہ کرنے پر پابندی جیسے اقدامات نے مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بڑھادی۔ساتھ

ہی دوست ملکوں اور عالمی اداروں کی جانب سے ڈالر کے انخلا، ترسیلات، برآمدات میں اضافے اور درامدات میں کمی سے توازن ادائیگی میں بھی بہتری آئی۔سال 2020 کے اختتام پرڈالر کی قیمت 160 روپے 28 پیسے ہوگئی۔ یورو 196 روپے 47 پیسے اور پانڈ 216 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔ادھر بلین مارکیٹ میں بھی پورے سال بھونچال کی صورتحال رہی، سونے کی قیمت میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو تو فائدہ پہنچایا لیکن عام آدمی پریشان ہوگیا۔ 2020 کے آغاز پر 10 گرام سونا 75 ہزار 574 روپے کا تھا جو اب 21 ہزار 862 روپے اضافے سے 97 ہزار 436 روپے کا ہے۔ اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close