نئے سال کے آغاز میں ہی اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

لاہور( پی این آئی)اٹلس ہونڈا کی جانب سے5 جنوری سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمپنی حکام کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہو جائے گی ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔

اس سے قبل ہنڈ ا کمپنی نےموٹر سائیکل کی قیمتوں میں 1600سے 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ہنڈ اکمپنی کی 70سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 1600روپے جبکہ ہنڈا 125کی قیمت میں 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجراننے پیٹرولیم،ایل پی جی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی مزید شدید لہر آئے گی،کیا ریگولیٹری اتھارٹیزصرف قیمتیں بڑھانے کیلئے قائم کی گئی ہیں،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کا فی الفور نوٹس لے اور قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی صدراشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگارنہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے لیکن حکومت نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے اسی طرح پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی ہر پندرہ روزبعد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم، ایل پی جی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئے گی اس لئے اسے واپس لیا جائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے اور ان میں چالیس سے پچاس فیصد کمی کر کے انہیں دو سال کیلئے منجمد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close