پیٹرول صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کی پہلی پٹرولیم کمپنی جس نے عالمی معیار کا یورو 5 ڈیزل متعارف کروا دیا، پی ایس او کی جانب سے یکم جنوری سے یورو 5 ڈیزل کی فراہمی شروع کر دی گئی، یورو 5 پٹرول گزشتہ برس اگست میں ملک میں متعارف کروا دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ عالمی معیار کے

ماحول دوست یورو 5 ڈیزل کو متعارف کروایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی میں یورو 5 ڈیزل دستیاب ہوگا۔ پی ایس او پاکستان میں یورو 5 ڈیزل متعارف کرانے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ معیار ہونے کی وجہ سے یورو 5 ڈیزل کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ نئے سال پر پاکستانیوں کیلئے نیا تحفہ تیار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،نجی ٹی وی کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول 2روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 12پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے،اوگرا نے یکم جنوری سے 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔یاد رہے کہ رواں ماہ پندرہ دسمبر کو بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی پانچ روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close