سال کےشروعات میں سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ خریدنے کے خواہشمند ضرور پڑھ لیں

کراچی (پی این آئی)سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14ہزار 300روپے ہوگئی ۔دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے کے بعد 97ہزار 994روپے ہو گئی ۔ کورونا کے معاشی اثرات کے باوجود سال 2020کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ

کورونا کے معاشی اثرات کے باوجود سال 2020کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2019کے مقابلے میں سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 16فی صد، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7.72فیصد اضافہ ہوا۔سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 20ارب 25کروڑ40لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 81کروڑ48لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت سال کے اختتام پر 13ارب15کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔دسمبر 2019میں مجموعی ذخائر 17ارب 93کروڑ ڈالر، سرکاری ذخائر کی مالیت 11ارب 33کروڑ61لاکھ ڈالر تھی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں سال 2020کے دوران 50کروڑ92لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا اور یہ 7ارب 10کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 15 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 10 سستی گزشتہ سال کے آخری ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 10 سستی ہوئیں، ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے آخری ہفتے میں چینی اور آٹا مزید مہنگے ہوئے۔ چینی ایک روپے 94 پیسےفی کلو مہنگی ہونے کے بعد قیمت 84 روپے فی کلو فروخت ہوئی اور آٹے کا 20 کلوکا تھیلااوسطاًایک روپے 78 پیسےمہنگاہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال ماش دو روپے 87 پیسے فی کلو، گھی کا ڈھائی کلوکاڈبہ تین روپے 40 پیسے،انڈے اوسطاً 64 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق مٹن،بیف،دال مونگ،کوکنگ آئل،ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 10

اشیاءسستی ہوئیں، پیاز پانچ روپے 44پیسےاورآلو چار روپے87 پیسےفی کلو سستا ہوئے۔ مرغی 19 روپے 85 پیسے فی کلو، ٹماٹر چار روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ادرک،دال چنا،کیلا،دال مسور اوردودھ سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا اوردسمبر 2020 میں مہنگائی کی شرح آٹھ فیصدرہی جبکہ نومبر کے مقابلے دسمبرمیں مہنگائی کی رفتارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔ نومبر 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصدتھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تادسمبرمہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close