عام آدمی کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ہنڈانے نئی قیمتیں جاری کر دیں

لاہور (پی این آئی) نئے سال کے موقع پر مہنگائی سے بےحال عوام کو ایک اور جھٹکا مل گیا، عوام کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غریب کی سواری موٹرسائیکل کی قیمت میں 1500 سے 2000 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان میں مقبول عام ہنڈا

سی ڈی سیونٹی کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ نوجوانوں کے فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایئو کی قیمت میں2000 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے اور اسی طرح نوجوانوں کا ” فیورٹ” ہنڈا ون ٹو فایئو 2000 روپے مزید مہنگا ہوکر 1لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ موٹربایئکس کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے شہریوں نے کہا کہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بے لگام قیمتوں کو روکنے کے لئے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کی ہر چیز میں اضافہ ہو چکا ہے۔ کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ کورونا کے معاشی اثرات کے باوجود سال 2020کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2019کے مقابلے میں سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 16فی صد، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7.72فیصد اضافہ ہوا۔سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 2ارب 32کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 20ارب 25کروڑ40لاکھ

ڈالر کی سطح پرآگئی جبکہ سال 2020کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 81کروڑ48لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت سال کے اختتام پر 13ارب15کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔دسمبر 2019میں مجموعی ذخائر 17ارب 93کروڑ ڈالر، سرکاری ذخائر کی مالیت 11ارب 33کروڑ61لاکھ ڈالر تھی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں سال 2020کے دوران 50کروڑ92لاکھ ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا اور یہ 7ارب 10کروڑ31لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close