سال کے آخری دن مہنگائی کا بڑا جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) ایل پی جی 15روپے فی کلو اضافے کے بعد 132 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کیلئے 2021 کا ایک اور تحفہ آگیا ہے، اور ایل پی جی کی قیمت میں ایک ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے، جس کے تحت

فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔۔۔۔

یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں رد و بدل کر دیا گیا، یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ ے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے کل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔16 دسمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسہ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 67 روپے 86 پیسہ، مٹی کا تیل 70 روپے 29 پیسہ فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کمی ہوئی۔ تاہم اب عالمی مارکیٹ میں

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close