تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر کی دریافت، اضافی پیداوار حاصل کی جاسکے گی، وزیر توانائی کا اعلان

ریاض (این این آئی )سعودی آرامکو نے مملکت میں تیل اور گیس کے چار نئے ذخائر دریافت کرلیے ۔سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ان ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ظہران کے شمال مغرب میں الریش آئیل فیلڈ سے غیر روایتی تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

اس سے تیل کی یومیہ 3850 بیرل پیداوار متوقع ہے۔ظہران سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں واقع ہے اور یہ تیل کی صنعت کا بڑا انتظامی مرکز ہے۔سعودی وزیر توانائی کہنا تھا کہ الریش آئیل فیلڈ کی دریافت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے عرب تیل کی اضافی پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔منحاذ کنویں میں واقع السراح ذخائر سے بھی غیر روایتی تیل دریافت ہوا ہے۔یہ ظہران ہی میں غوار آئیل فیلڈ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔سعودی آرامکو نے عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شہر رفح کے شمال مغرب میں الاجرامیہ آئیل فیلڈ سے بھی تیل دریافت ہونے کی اطلاع دی ہے، شہزادہ عبدالعزیز نے بتایاکہ سعودی آرامکو نئے دریافت شدہ کنووں کے حجم اور ان سے تیل کی یومیہ پیداوار کے تعین کے لیے کام کررہی ہے۔ان ذخائر کی دریافت سے اس امرکی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ سعودی میں تیل اورگیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔۔۔ یکم جنوری سے پیٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بری خبر آگئی اسلام آباد(پی این آئی)نئے سال کے آغاز میں شہریوں کی خوشیاں چھننے کا خدشہ ،یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول 2روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 12پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے،اوگرا نے یکم جنوری سے 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔واضح رہے کہ رواں ماہ پندرہ دسمبر کو بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی پانچ روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں