یکم جنوری سے پیٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نئے سال کے آغاز میں شہریوں کی خوشیاں چھننے کا خدشہ ،یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول 2روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 12پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے،اوگرا نے یکم جنوری سے

15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔واضح رہے کہ رواں ماہ پندرہ دسمبر کو بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی پانچ روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ سعودی عرب میں4مقامات سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت سعودی عرب میں چار مختلف مقامات پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ، سعودی حکام نے تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نئے ذخائر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بڑی خوشخبری قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی وباء کا شکار ہے اور عالمی معیشت بھی تنزلی کا شکار ہے تاہم ایسے وقت میں سعودی عرب میں چار مختلف مقامات سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونا کسی خوشی سے کم نہیں ہیں ۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر سے متعلق سعودی عرب نے ابھی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں ہیں ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کا وزارت توانائی و خارجہ کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دورے کے دوران 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا بڑا پیکج شامل ہے جو پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، ذرائع کے مطابق نو ارب ڈالر کی آئلریفائنری کے قیام پر سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی، سعودی اور پاکستان میں آئندہ ماہ آئل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،سعودی عرب کے پاکستان میں موجود سفیر نے بھی سعودی وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں