شوگر مافیا پھر بے لگام چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد(پی این آئی )بروقت کرشنگ کے باوجود ایک بار پھر شوگر مافیا بے لگا م ، چینی کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں 12 دنوں میں چینی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں

چینی کی ہول سیل قیمت 77 جبکہ ریٹیل قیمت85 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرئوف نے مطالبہ کیا کہ ہول سیلر خریدار کو این آئی سی اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے، مافیا کو حکومت نے لگام نہ ڈالی اور صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیگی۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز کا مزید کہنا تھا کہ سٹے کی وجہ سے چینی کی طلب میں اضافہ ہوتاہے جبکہ گنا بھی حکومتی نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جس کا جواز بناکر چینی مہنگی کی جارہی ہے۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی چینی کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ چند دنوں میں چینی کی قیمت 4 روپے سے 5 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 سے بڑھ کر 80 روپے تک پہنچ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں