اس سال 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ دگنا ٹیکس جمع ہوا، ایف بی آر

اسلام آباد(پی این آئی)؛فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے  میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ ایف بی آر نے  کہا ہے کہ 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے جبکہ 8 دسمبر سے

اب تک مزید 3 لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل ہو چکے ہیں۔ اس طرح ٹیکس سال 2020 کے لئے اب تک 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جبکہ اس ضمن میں گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 31 ارب روپے اکھٹا ہوا ہے۔ پچھلے سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور ادا شدہ انکم ٹیکس 16 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال گوشواروں کے ساتھ دو گنا ٹیکس جمع ہوا۔۔۔ اچھی خبر آ ہی گئی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کتنی کی کمی ہوئی ؟کراچی (این این آئی )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں26پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.68روپے سے کم ہو کر 160.40روپے اور قیمت فروخت160.71روپے سے کم ہو کر160.45روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے زیرتبصرہ مدت میں ڈالر کی قیمت خرید 160.41روپے سے کم ہو کر160.40روپے اور قیمت فروخت 160.80روپے سے کم ہو کر160.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی

قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے بڑھ کر 214.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر216روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close