کراچی (این این آئی )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں26پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید
160.68روپے سے کم ہو کر 160.40روپے اور قیمت فروخت160.71روپے سے کم ہو کر160.45روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے زیرتبصرہ مدت میں ڈالر کی قیمت خرید 160.41روپے سے کم ہو کر160.40روپے اور قیمت فروخت 160.80روپے سے کم ہو کر160.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے بڑھ کر 214.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر216روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔۔
گذشتہ ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کتنی کم ہو گئی؟
کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے
مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمتخرید 160.38روپے سے کم ہو کر160.13روپے اور قیمت فروخت160.44روپے سے کم ہو کر160.19روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160.40روپے پر آ گئی ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.30روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر196روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر30پیسے گھٹ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں