ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے اہم قدم، ایف بی آر اور ڈائیریکٹوریٹ آف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم پاکستان کے ملک بھر میں ٹیکس  نظام کو ترویج دینے کے ویثرن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آراورڈائیریکٹوریٹ آف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن کے درمیان ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے  معاہدے پر دستخط ہوئے۔ ڈائیریکٹوریٹ آف  فیڈرل گورنمنٹ

ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن میں ہونے والی اس تقریب میں ممبر فیٹ و ترجمان ایف بی آر سید ندیم حسین رضوی ، ڈائیریکٹر جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن میجر جنرل  محمداصغر ہلال امتیاز ملٹری،  عائشہ فاروق چیف فیٹ ایف بی آر،ڈائیریکٹر انتظامیہ ڈائیریکٹوریٹ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن بریگیڈئیر خالد محمود شفیع  نے شرکت کی۔ ڈائیریکٹوریٹ آف  فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن کی طرف سے ڈائیریکٹر انتظامیہ ڈائیریکٹوریٹ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کینٹ گیریثرن بریگیڈئیر خالد محمود شفیع اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی طرف سے چیف فیٹ عائشہ فاروق نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے  تحت ایف بی آر وفاقی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی  کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔ معاہدے کے تحت تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ اور طلبہ  کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس  کی ملکی ترقی میں اہمیت ، ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس چوری  کی نشاندہی جیسے اہم مو ضو عات کو اجاگر کیا جائے گاتاکہ وہ آج کے طالب علم کل کے  ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر سکیں۔ ایف بی آر طلبہ و طالبات  اور اساتذہ کو ٹیکس سے متعلقہ نصاب ، ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز کے ذریعے

تربیت فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ تین سال کے لئے قابل عمل رہے گا۔ ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اور ملک بھر میں ٹیکس سے متعلق آگاہی سیشنز اور سیمینار کرانے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس کے بارے میں مزید آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔ ان اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے اور ریوینیو میں اضافہ ممکن ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں