اسلام آباد(پی این ا ٓئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو بجلی مزید ایک روپیہ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بجلی ایک روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،درخواست اکتوبر اور نومبر کی
فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی۔جس میں نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نومبر میں مجموعی طو رپر 7 ارب 23کروڑ سے زائد یونٹس بجلی فروخت کی گئی۔نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 2 روپے 48 پیسے مقرر کی تھی جب کہ فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3روپے 44 پیسے رہی۔اس طرح بجلی کی مجموعی پیدواری لاگت 25 ارب 59 کروڑ روپے لاگت رہی۔دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔اس سے قبل رواں ماہ حکومت نے مہنگائی میں پستی عوام پر بجلی بم گرا دیا ۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی۔ فیصلے سے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کی ریفرنس لاگت 2 روپے84 پیسےفی یونٹ تھی۔ نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکے بلوں میں کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں