عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی سفارش

اسلام آباد(پی این آئی )مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 52پیسے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی ، نیپرا 30دسمبر کو

درخواست پر سماعت کرے گا ۔ سی پی پی اے نے یکم جنوری سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی، اضافہ اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، نومبر کیلئے بجلی 95پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ اکتوبر کیلئے بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں