سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف سازش ہو سکتی ہے

کراچی(این این آئی)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد ) کے چیئرمین فیاض الیاس نے اسٹیل بار اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کونیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔چیئرمین آباد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل

اور سیمنٹ مینوفیکچررز کے کار ٹیل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔چیئرمین آباد نے کہا کہ اسٹیل اور سیمنٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا حام مال سستا ہونے کے باوجود اسٹیل بار اور سیمنٹ مینوفیکچررز کارٹل نے من مانی کرتے ہوئے اسٹیل کی قیمتوں میںاضافہ کرکے اسٹیل بار کی فی ٹن قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 5 سو روپے جبکہ سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی بناہ اضافہ کرکے 50 کلو کے بیگ کی قیمت625 روپے کردی ہے۔کارٹیل کا یہ اقدام لاکھوں افراد کو روزگار دینے والے تعمیراتی شعبے کوتباہ کرنے کے مترادف ہے ۔فیاض الیاس نے کہا کہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر میں مجموعی لاگت کا 60 فیصدحصہ اسٹیل اور سیمنٹ کاہے جبکہ رہائشی منصوبوں میں یہ تناسب 30 تا 40 فیصد ہے،انھوں نے واضح کیا کہ اسٹیل بار اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب لاگت میں اضافہ ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر گھر خریدنے والا عام خریدار ہوگا۔چیئرمین آباد نے کہا اسٹیل اور سیمنٹ کارٹیل کو کھلی چھوٹ دی گئی تو وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ سستے گھروں کی فراہمی کا خواب پورا کرنے میںبھی مشکلات ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ زراعت کے بعد تعمیراتی صنعت سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی صنعت ہے۔آباد نے متعدد بار حکومت سے اسٹیل اور سیمنٹ مینوفیکچررز کارٹیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرچکی ہے،انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا

ہے کہ مسابقتی کمیشن پاکستان کو فعال کرکے اسٹیل اور سیمنٹ مینوفیکچرزکاریٹل کا خاتمہ کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close