سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی)ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر مزید مہنگا ہوگیا اور فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا.نجی ٹی وی چینل کے مطابق تازہ اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 160.71 روپے پربند ہوا ہے ۔ ڈالر کی قدر کے برعکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبا ر کا مثبت آغاز دیکھا گیا اور کاروبار کےدوران 100انڈیکس میں 122پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد دوران کاروبارانڈیکس 43ہزار 618 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ مالی سال 2021ءمیں جولائی سے نومبر تک پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں ریکارڈ 45فیصد اضافہ مالی سال 2021ءمیں جولائی سے نومبر تک پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں ریکارڈ 45فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق اس عرصے کے دوران پاکستانیوں نے 724.85ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صرف 498.463ملین ڈالر کے فون درآمد کیے گئے تھے۔پاکستانی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ٹیلی کام کے شعبے کی درآمدات میں اس عرصے کے دوران 31.32فیصد اضافہ دیکھے میں آیا ہے جن کی مالیت 896.597ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں682.762ملین الر کی ٹیلی کام درآمدات ہوئی تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر نومبر کے مہینے میں موبائل فونز کی درآمد میں 155.30فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نومبر 2020ءمیں 166.124ملین ڈالر مالیت کے فون درآمد کیے گئے جبکہ نومبر 2019ءمیں 110.723ملین ڈالر مالیت کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close