آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ٹیم نے فاسٹ بولر محمد عامر سے رابطہ کر لیا، نمائندگی کی پیشکش

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کی ایک ٹیم نے فاسٹ بولر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کی ٹیم کی جانب سے محمد عامر کو بی بی ایل کے رواں سیزن میں نمائندگی کی پیش کش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی

میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے گذشتہ دنوں ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اْن کا کہنا ہے کہ اْنہیں یہ فیصلہ قومی ٹیم کی نئی مینیجمنٹ کے رویے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔۔۔۔۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کر دیا، جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرے ،ہم استقبال کیلئے تیار ہیں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرے ،ہم استقبال کیلئے تیار ہیں ، استعفوں کا شوق بھی پورا کرلیں ،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کرینگے ،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ استقبالیہ ناشتے ہر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ انشاللہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ23 ڈنمارک کو وزیر اعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت۔شیخ رشید نے کہاکہ تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں،23 کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو وہ پوسٹیں بھی ختم کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیئے جائیں گے،جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔انہوںنے کہاکہ دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔انہوںنے کہاکہ 100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ

امیگریشن،نادرا،پاسپورٹ ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کیلئے ہوں گے۔شیخ رشید نے کہ اہک ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے،ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جنھوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔انہوںنے کہاکہ قوم کے معاشی،سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں