لاہور( این این آئی)سال 2021 میں قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا،قرعہ اندازی کے ذریعے 100 روپے سے لے کر 15000 ہزار روپے مالیت تک کے بانڈزکے ذریعے بڑے پیمانے پر انعامات دئیے جائیں گے،حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد نئے سال کیلئے25ہزار والے بانڈزکا شیڈول
جاری نہیں کیا گیا ۔ 04 جنوری کو 15 ہزار، 15 جنوری کو 750 ،یکم فروری کو 7500 ، 15 فروری 100 اور 1500 ، 15 مارچ 200 ،یکم اپریل 15 ہزار، 15 اپریل 750 ، 3 مئی کو 7500 ، 17 مئی کو 100 اور 1500 ، 15 جون 200 ، 2جولائی 15 ہزار،15جولائی750،2اگست کو 7500 ، 16 اگست کو 100 اور 1500 ، 15 ستمبر 200 ، یکم اکتوبر15ہزار،15اکتوبر750،یکم نومبر7500، 15 نومبر 100 اور1500 جبکہ 15 دسمبر کو 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہو گی ۔100روپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199 انعامات، 200 روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات، 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈ کاپہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں 9300 روپے کے 1696 ، 1500 مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں18500روپے کے 2394 انعامات، 7500 روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑروپے کاایک، دوسرے انعا م میں 50لاکھ روپے کے تین جبکہ
تیسرے انعام میں 93000 ہزار روپے کے 1696 ، 15 ہزار مالیت کے بانڈزکاپہلاانعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں