گذشتہ ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کتنی کم ہو گئی؟

کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت

خرید 160.38روپے سے کم ہو کر160.13روپے اور قیمت فروخت160.44روپے سے کم ہو کر160.19روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160.40روپے پر آ گئی ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.30روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر196روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر30پیسے گھٹ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔۔۔۔

ڈالر کی قیمت کا کھیل تماشا جاری، انٹر بینک میں مہنگا تو اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا، قیمت میں کتنا فرق پڑا؟ جانیئے

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے بڑھ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کیقیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.15روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر160.25روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.80روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جبکہ1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے گھٹ کر210.50روپے اور قیمت فروخت 214روپے سے گھٹ کر212.50روپے پرآگئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close