بجلی پر سبسڈی ختم ، قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مدنظر بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار کر لیا جبکہ بجلی پر سبسڈی صرف احساس پروگرام کے تحت آنیوالے غریب ترین افراد کو فراہم کی جائیگی ، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابقبجلی پر جنرل سبسڈی کے خاتمے کی باضابطہ منظوری

ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی اور صرف احساس پروگرام میں شامل کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینے کی منظوری دی جائیگی ،بجلی کے بلوں کے سلیب میں کمی کی جائے گی اور سبسڈی کی بجلی کے بلوں میں واضح نشاندہی کی جائیگی ، اس حوالے سے ابتدائی پائلٹ پروجیکٹ آئیسکو کے ذریعے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں