اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں سستے گھی کی خریداری میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کی نشاندہی کی گئی، ٹیم نے جنوری 2020 سے مارچ 2020 کا خصوصی آڈٹ کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے
مطابق گھی کے ایک برانڈ کو37 کروڑ 80 لاکھ روپے کا غیر قانونی مالی فائدہ دیا گیا، گھی کے برانڈ سے مقرر قیمت 153 کی بجائے 190 روپے فی کلو گھی خریدا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایک برانڈ سے 1 کروڑ20 لاکھ کلو گرام گھی 190 روپے پر خریدا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پانچ مختلف برانڈز سے مہنگا گھی خرید کر 12 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ گھی فراہم کرنے والے وینڈرز سے 19 کروڑ فنڈز واپس نہ کرنے پر کارپوریشن کو نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تو اربوں کا نقصان سامنے آسکتا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی۔۔۔۔
مہنگائی نے غریب عوام کمر توڑ دی تو دوسری طرف ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی بھی غائب ہو گئے
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھرکے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی بھی غائب ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے گزشتہ 2 ماہ میں چینی کی خریداری کے 3 ٹینڈرز جاری کیے جو اگست، ستمبر
اور اب اکتوبر میں جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں بار 35،35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈرز جاریکیے گئے تاہم شوگرملز نے اگست میں 4 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو فروحت کی جس کی وجہ سے اگست میں خریدی گئی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو 94 روپے فی کلو تک پڑی جب کہ ستمبر میں جاری چینی کے ٹینڈرزکی بولی میں کسی شوگر مل نے حصہ نہیں لیا۔یوٹیلٹی حکام کے مطابق گندم پاسکو سے لیتے ہیں، ادائیگیوں کے مسائل کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے کی قلت پیدا ہوئی تاہم دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی سستا ہونے کے باعث دستیابی میں مشکلات ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے اور پیکج کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر ہے ،پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں