کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جمعرات کے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 43766 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مارکیٹ آخری مرتبہ جنوری 2018 میں اتنی بلندی پر دیکھی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ
میں جمعرات کو بھی تیزی کاتسلسل برقراررہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز دیکھی گئی تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈھائی سال پہلے کی پوزیشن پر واپس آگئی۔ کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث73.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 14.90فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 43792پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ تیزی کا رجحان کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ93میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب39ارب20کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 15ارب 84کروڑ 77 لاکھ روپے ہوگئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں