تمام تجارتی مراکز شاپنگ فیسٹول میں حصہ لیں، سردار یاسر الیاس

اسلام آباد ( پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے نائب صدر آئی سی سی آئی عبدالرحمن خان ، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل خالد چوہدری ، صدر جی الیون مرکز آفتاب گجر ، صدر جی ٹین آئی اینڈ ٹی ظفر اقبال ، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی محبوب خان اور

چودھری طاہر سابق ای سی ممبر مرکز G-9 کراچی کمپنی کا دورہ کیا۔ نو منتخب انجمن تاجران کے عہدداران صدر راجہ جاوید اقبال، چیئرمین راج محمد عباسی ، جنرل سیکرٹری پیر نعیم عباسی ، سینئر نائب صدر حاجی ظفر ،نائب صدر شاہد عباسی ، نائب صدر شیخ عالمگیر علی ، پریس سیکرٹری شیخ ریاض احمد ، شبیر انصاری اور دیگر موجود تھے۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اس موقع پر نو منتخب عہدہ داران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے اسلام آباد چیمبر شہر میں کاروباری سرگرمیاں کے اضافہ کے لیے شاپنگ فیسٹول کا انعقاد کا رہا ہے۔ تمام تجارتی مراکز شاپنگ فیسٹول میں حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کے قانون کرایہ داری سمیت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بونیاد پر حل کروائیں گے۔انجمن تاجران مرکز جی نائن کے نو منتخب صدر راجہ جاوید اقبال اور چیئرمین راج محمد عباسی نے چیمبر کے صدر اور نائب صدر کا مرکز جی نائن آمد اور مبارک باد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آیندہ چیمبر کے فاؤنڈر گروپ کے شانہ بشانہ چلنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کے آئی سی سی آئی مارکیٹوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے انجمن تاجران سے تعاون کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کے مرکز جی نائن مجوزہ شاپنگ فیسٹول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔۔۔۔۔

عالمگیر وباء کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے ہی کیا جا سکتا ہے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاکرونا عالمگیر وباء سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے ہی کیا جاسکتا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ر وکنے کے لئے عوام کو جتنا ہو سکے احتیاط برتنا ہوگی،ایس او پیز کی تمام پابندیوں کا خیال رکھتے ہو ئے ہم اس عالمی وباء پر قابوپا سکتے ہیں، آزاد کشمیر کا متوسط طبقہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، ضرورت اس امر کی ہیکہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے، اپنے گھروں میں ہونے والی مختلف تقریبات کو مختصر حد تک رکھا جائے، زندگی باقی رہی تو تمام رسومات اور تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی، مسلم کانفرنس نے کروناوائرس کے پیش نظر رئیس الحرار چوہدری کی سالانہ برسی کی تقریبات کو مختصر کرکے دعائیہ تقریب کی حد تک محدود کردیا ہے، اس تقریب میں قرآن خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صرف صرف اسلام آباد، راولپنڈی کے کارکن شرکت کرینگے، جبکہ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام آزاد کشمیر بھر میں اور مقیم پاکستان و بیرون ملک بسنے والے کشمیری رئیس الحرار کی برسی کے موقع پر مساجد اور اپنے اپنے گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کرکے ان کے ایصال ثواب اور دنیا بھر میں کرونا وائرس سے چھٹکارا کے لئے اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر دعا کی

جائے کہ اللہ تعالی اس وبائی مرض سے جلد چھٹکارا دے، کیوں کہ یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے او ر آزمائش کی سخت گھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پوری طرح کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوشش کررہی ہے لیکن عوام کا تعاون دونوں حکومتوں کے لئے ناگزیر ہے، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے، انتظامیہ اور حکومت عوام کو اس پر عمل کرنے کے لئے نرمی سے پیش آئے پرتشدد واقعات حالات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے مجاہد منزل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفود میں جمیل مغل، راجہ ارشد حسین،راجہ ادریس، ریاض احمد عباسی، ضیاب عباسی، شعیب عباسی، عاصب عباسی، عبدالصمد عباسی،میجر راجہ عبدالجبار خان، راجہ غلام مصطفی، راجہ شاہد، راجہ محمود، راجہ مدثر، مذمل دیگر ملاقات شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close