پاکستانی معیشت کیلئے شاندار خبر آگئی، ماہانہ2ارب ڈالر ترسیلات زر آنے لگے

لاہور(پی این آئی) پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں ماہانہ2ارب ڈالر ترسیلات زر آنے لگے، جبکہ 7.7 ملین ڈالر یومیہ ترسیلات زر آرہے ہیں، پاکستانی بینکوں میں گزشتہ پانچ میں12ارب ڈالر آچکے ہیں۔سینئر صحافی صابر شاکر نے موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی

معیشت اچھی ہورہی ہے، پاکستان میں گزشتہ پانچ ماہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، چھٹا مہینہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکوں کے ذریعے ماہانہ 2ارب ڈالر بھیج رہے ہیں،اب پیسا کسی ہنڈی یا حوالہ کی بجائے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے یہ پیسے بھیجے جا رہے ہیں۔نومبر میں 2.34 ارب ڈالر آئے ہیں، جو کہ اکتوبر سے 28 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ پانچ میں12ارب ڈالر آچکے ہیں۔پانچ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 3.3 ارب ڈالر، اسی طرح یواے ای، یوکے اور امریکا سے بھی پیسے آئے۔ 7.7ملین ڈالر یومیہ پیسے آرہے ہیں۔ فیٹف والے معاملات ختم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت ساری چیزیں پردے کے پیچھے ہورہی ہوتی ہیں جبکہ بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں،پچھلے دو سے تین ہفتوں میں بہت سارے اجلاس رپورٹ نہیں ہوئے، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کتنی ملاقاتیں ہوئیں، ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان سے کتنی بار ملے، چیزیں رپورٹ نہیں ہوئیں، سکیورٹی امور پر کتنی بریفنگ لیں، کچھ بھی رپورٹ نہیں ہوا۔حکومت کی کارکردگی واقعی خراب ہے؟ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ ہیں کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے باقاعدہ سکرپٹڈ پروگرام لانچ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم کے پیچھے کچھ ممالک ہیں۔نوازشریف کی تقریر جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہدف تنقید بنایا گیا، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ادھر سے پی ڈی ایم کی تحریک چلی اس کے ساتھ ہی ان ممالک نے اپنا کام شروع کردیا ہے، ان میں دو ممالک امریکا اور برطانیہ کی طرف سے مسلسل ایسے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں جس کے تحت موجودہ ملٹری لیڈرشپ کودباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close