پاکستان، سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی اگلے ہفتے واپس کرے گا، چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دیگا، ذرائع وزرات خزانہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ،پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان

باہمی معاہدے ہیں، پاک چین معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اْس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے،اس کے بعد یہ پیسے قسطوں کی صورت میں پاکستان کو منتقل کیے گئے تھے۔۔۔۔

سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

کراچی(پی این آئی ) صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 880 روپے ہو گئی۔گزشتہ روز ہفتے کو آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن

کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت94 ہزار 939 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر ایک لاکھ روپے سے بڑھ گئی ۔یاد رہے جمعہ کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی تھی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے پر برقرار رہی۔جب کہ 10 گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 693 روپے رہی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں