پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوامیںسبزیوں اورگوشت کی قیمتیں کم نہ ہوسکی،گوشت اورسبزیوں کی قیمتوں میںمزیداضافہ ہوگیا ہے، ادرک 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،جبکہ لہسن 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھنڈی 160 اور مرچ 130 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔کریلے نے بھی سنچری کراس
کردی،آلواوراروی 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ مرغی کا گوشت بھی اونچی اڑان کے ساتھ 221روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ، فی درجن220 روپے تک پہنچ گئی،فی انڈا اٹھارہ سے بیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ملک بھر کی طرح پشاوراورصوبہ بھر میں انڈوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضاف ہوگیا ہے،دیگر اشیاء وخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کے بعداب انڈوں کی باری آگئی،انڈوں کی فی درجن قیمت 220سے تجاوز کرگئی ،شہر میں بعض علاقوں میں فی انڈے کی قیمت اٹھارہ جبکہ پوش علاقوں میں فی انڈا بیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔دکانداروں کے مطابق مارکیٹ میںقیمتیں بڑھنے سے ہم نے بھی قیمتیں بڑھا دی ہیں ، کیونکہ ہول سیل میں سترہ روپے فی انڈہ مل رہاہے ۔ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 220 روپے فی درجن ہوگئی۔ ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں انڈوں کی قیمت 220 روپے فی درجن ہوگئی۔ پشاور میں انڈوں کی قیمت 210 روپے فی درجن ہوگئی۔ تاہم پشاوراورصوبہ بھر میں قیمتیں اس کے برعکس ہیں۔۔۔۔
گوشت، انڈے، دہی، دودھ، دال، چینی، گھی اور چکن
سمیت ایک ہفتے میں کھانے پینے کی 11 چیزیں کتنی مہنگی ہو گئیں؟ تفصیل جانیئے
لاہور(پی این آئی)گوشت، انڈے، دہی، دودھ، دال، چینی، گھی اور چکن سمیت ایک ہفتے میں کھانے پینے کی 11 چیزیں کتنی مہنگی ہو گئیں؟ تفصیل جانیئے۔مرغی کاگوشت دو ہفتوں میں فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے .رواں ہفتے کے دوران چکن، گھی، چینی، آلو، دال ماش، دودھ، دہی، انڈوں، بیف، سمیتکھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 18 بنیادی اشیا 11 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں مزید 22 روپے 47 پیسے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔ دو ہفتوں میں چکن 40 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے. ہفتے کے دوران چینی، آلو، دال ماش، دودھ،، دہی، انڈوں،گھی، بیف اور کیلے کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا، ایل پی جی، کپڑا، صابن اور جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ۔اس ہفتے کی قیمتوں کا گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 38 گزشتہ سال کے مقابلے میں 86 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں جبکہ کھانے پینے کی صرف 3 اشیا کی قیمت میں کمی رکارڈ کی گئی. رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح رواں ہفتے 7.7 فیصد رہی تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں