پاکستانی شہریوں کے لیے مفت میت سروس، ویلڈن! فضل جیلانی، چیئرمین ائر سیال

شاباش! ائر سیال،
کسی نجی ادارے کی جانب سے پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا اعلان
ائر سیال نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی جگہ جہاں پر ائر سیال کی سروس موجود ہو گی اگر وہاں پہ کسی

پاکستانی شہری کا انتقال ہوجاتا ہے تو ائر سیال “میت” اور اس کے ساتھ خاندان کے ایک فرد کو مفت سفر کی سہولت مہیا کی جائے گی اور اسے مطلوبہ مقام پہنچایا جائے گا۔
ویلڈن! فضل جیلانی، چیئرمین ائر سیال۔۔۔۔

Pakistan’s biggest announcement ever by a private company.
The Air Sial has announced that free air service will be provided to the “deceased” and one of his family member in case of death of any person at any place where Air Sial service will be available.
Weldon Air Sial۔۔۔۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 522 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(پی این آئی) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 522 پوائنٹس کا اضافہ ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز سے ابتک ہنڈرڈ انڈیکس میں

522 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کےچوتھے روز آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے آغاز سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ 522 پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار900پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ‎

کراچی(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ‎,مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاںکمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا15ڈالرکی کمی سے1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح ………………

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں