اسلام آباد(پی این آئی) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کےجاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے پاکستان کے لیے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کو دیا جانے والا 30 کروڑ ڈالر مالیت کا قرضہ سندھ ریزی
لیئنس اورسالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروجیکٹس کے لیے مختص ہے جس میں سے 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزلیئنس پروجیکٹ اور دس کروڑ ڈالر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سندھ ریزی لیئنس پروجیکٹ سے ضلع تھرپارکر کے 7لاکھ 50 ہزارشہری مستفید ہوں گے جبکہ سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پراجیکٹ کراچی میں نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کے لیے ہے۔عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے، منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔ جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کےجاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے پاکستان کے لیے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کو دیا جانے والا 30 کروڑ ڈالر مالیت کا قرضہ سندھ ریزی لیئنس اورسالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروجیکٹس کے لیے مختص ہے جس میں سے 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزلیئنس پروجیکٹ اور دس کروڑ ڈالر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں