پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی۔ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت۔ 4ڈالر کی کمی سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ۔ اور فی دس گرام

سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے۔ اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111200روپے۔ اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95336روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے۔ اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔

سونا مزید سستا

واضح رہے کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان برقرار ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1پیسے کے اضافے سے 160روپے 48پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 160روپے۔ 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں