پاکستان پہلی بار6 ماہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری والے 5 ممالک میں شامل، پاکستان جاری سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چوتھا بڑا ملک بن گیا

لاہور( این این آئی)پاکستان کاشمارپہلی مرتبہ دنیا کے ان پانچ ممالک میں ہوگیا ہے جہاں سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔2020ء کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری پرعالمی بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان جاری سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ

کاری کے ساتھ چوتھابڑاملک بن گیاہے۔رپورٹ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں رواں سال کروناوائرس کے باعث نجی سرمایہ کاری کو غیرمعمولی قراردیاہے جس میں بنیادی ڈھانچے سمیت بہت سارے شعبے شامل ہوئے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طورپر 34ممالک میں 21ارب 90کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سے 56فیصدکم ہے۔۔۔۔۔

چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر حکومت کا ریلیف دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر،حکومت کا ریلیف دینے کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیےٹریننگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، کاروباری افراد سے اب ٹرننگ فیس نہیں لی جائے گی۔یہ فیصلہ ڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگ اسکول انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی جگہوں پر کام کرنے والوں کو فوڈ اتھارٹی سکول مفت تربیت دے گا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی، اس سے

قبل چھوٹے کاروبار کےلیے فی کس 1160 روپے فیس لی جاتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close