کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں33ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1864ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1300روپے اضافے سے1لاکھ11ہزار300اور دس گرام
سونے کی قیمت1115روپے اضافے سے 95ہزار422روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔جبکہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحا ن ۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.25روپے سے بڑھ کر160.35روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.60روپے پر جا پہنچی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 192.50روپے سے کم ہو کر192.30روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے کم ہو کر194.30روپے پر آ گئی جبکہ 1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے بڑھ کر 212.30روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر 214روپے پر جا پہنچی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.25روپے سے بڑھ کر160.35روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں