کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے پہلے ہی روز (پیر کو) سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور اس کی قیمت میں 300 روپے کی کمی آئی جس کے
باعث پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے رہی۔ 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر 94 ہزار 307 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کی کمی سے 1831 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں