مسلسل چوتھے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تعین روزانہ کی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ بھارت میں روزانہ صبح 6 بجے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان

کیاجاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارلحکومت نئی دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کی قیمت 73 روپے فی لیٹر سے اوپر چلی گئی۔ نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور فی لیٹر قیمت 83.13 روپے ( 180.29پاکستانی روپے) ہوگئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 73.32 روپے (159.01 پاکستانی روپے ) پر پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،ڈیزل بھی تقریباً 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے،تجارتی ریاست ممبئی میں پیٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر(194.71پاکستانی روپے) اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر (173.35 پاکستانی روپے) ہوگیا۔ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتہ کو بھی اسی طرح برقرار رہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close