اسلام آباد (پی این آئی)امریکی ڈالر کی مختلف عالمی ایشیائی کرنسیوں کے ہاتھوں گراوٹ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں،حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی روبل کی قدر میں بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
روسی سرمایہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اعشاریہ 68فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، رواں برس امریکی ڈالر 74روسی روبل سے نیچے چلاگیا تھا، اسی طرح انٹرنیٹ پر خریدوفروخت کیلئے کرپٹوکرنسی بھی ڈالر کے مقابلے میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے میں سرگرم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں