مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) ملکی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو زگراوٹ دیکھی گئی۔ فی تولہ کی قیمت 200 روپے گر گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور 1839 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں برقرار رہنے

کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی تنزلی دیکھی گئی، نئی قیمت 94564 روپے ہو گئی ہے۔چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں 1220 روپے اور 1045.95 روپے پر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close