مہنگائی کی لہراوپر جانے لگی، پرچون سطح پر درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5سے8روپے اضافہ

لاہور( این این آئی)پرچون سطح پر درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5سے8روپے اضافہ ہو گیا۔ پرچون مارکیٹ میںملٹی نیشنل برانڈ کے درجہ اول آئل کی قیمت6روپے فی لیٹر اضافے سے249سے بڑھ255روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 30روپے اضافے سے1275روپے جبکہ گھی کی قیمت میں بھی بھی اسی

تناسب سے اضافہ کیاگیا ہے۔پرچون سطح پر مقامی برانڈ کے آئل کی قیمت 8روپے اضافے سے249سے بڑھ کر 257روپے فی لیٹر جبکہ پیٹی کی قیمت40روپے اضافے سے1285روپے جبکہ مقامی برانڈ کے درجہ اول گھی کی قیمت 6روپے اضافے سے244روپے بڑھ کر 250روپے فی کلو جبکہ پیٹی کی قیمت 1245سے1275روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close