ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر بڑا اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر 160 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ۔پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی

قدر میںمسلسل اضافہ دیکھنے کو آیا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہو گیا، نئی قیمت 159 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close