اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے رواں مالی سال جولائی تا نومبر 1688ارب روپے کانیٹ ریوینیو حاصل کیا ہےجبکہ مقر ر کردہ ہدف 1669 ارب روپے تھا۔ پچھلے سال ان پانچ ماہ میں 1623 ارب رو پےنیٹ ریونیو حاصل کیا گیاتھا۔ انکم ٹیکس کی مد میں 577ارب روپے حاصل ہوئے، سیلز ٹیکس سے
حاصل کردہ ریونیو743 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 264 ارب رہی۔ایف بی آر نےمالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو 1773ارب روپےاکھٹا کیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں1664ارب روپے تھا ۔ اس طرح اس سال جولائی تانومبر 109 ارب روپے گراس ریونیومیں اضافہ حاصل ہواہے۔ماہ نومبر میں محاصل کی مد میں 347ارب روپے حاصل ہوئے جب کہ مقرر کردہ ہدف 348 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال جولائی تا نومبر80ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال جاری کردہ ریفنڈز 41 ارب روپے کے تھے۔ماہ نومبر میں 17 ارب سے زائدکے ریفنڈز جاری ہوئے ہیں جو کہ پچھلے سال نومبر میں 4 ارب تھے۔ ریفنڈز میں اضافہ کے باوجود ایف بی آر نےاس سال نومبر میں پچھلے سال نومبرکے محاصل کے مقابلہ میں زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سمگل شدہ اشیاء جن کی مالیت 27ارب روپے ہے ضبط کی گئی ہیں جبکہ پچھلے سال پہلے پانچ ماہ میں 18ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط ہوئی تھی۔ریفنڈز اضافہ کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔کرونا وبا کے باعث معیشت کی سست روی اور حکومت کا فنانس ایکٹ 2020 میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں خاطر خواہ ٹیکس ریلیف دینےکےباوجود ایف بی آر کا ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرنا قابل تحسین ہے۔ایف بی آر تجارتی آسانی کی فراہمی کے لئے آٹومیشن، ای آڈٹ اور طریقہ کار سہل بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایف بی آر نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز کی آسانی کے لئے ایک صفحہ پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف کیا ہے۔ایف بی آر نے آئرس نظام کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے تحت ٹیکس افسر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی اطلاع اب ٹیکس گزاروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فراہم کی جائے گی۔ایف بی آر نے معلومات ٹیکس رے سسٹم متعارف کیا ہے جو کہ اب ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہے۔اس محفوظ ایپ کے ذریعے ٹیکس گزار معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر 2020 تک جمع کرالیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں