انڈس موٹرز نے اپنی نئی’ ٹیوٹا کرولا آلٹس‘کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )ٹیوٹا انڈس موٹرز نے اپنی گاڑی ’ٹیوٹا کرولا الٹس ‘‘ میں کچھ تبدیلیوں کے بعد نئی قیمت کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز کے سی ای او علی جمالی نے کہا ہے کہ کمپنی اپنی 1.6 لیٹر اور 1.8 لیٹر آلٹس گرینڈی میں

آئندہ سال کچھ تبدیلیوں کرے گی ۔ نئی گاڑی کو ’’ کرولا ایکس پیکج ‘‘ کا نام دیا جائے گا جبکہ کچھ آپشنزمیں بھی تبدیلی کی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی قیمتوں میں 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 35 لاکھ 49 ہزار اور 36 لاکھ 99 ہزار ہو گی جبکہ کرولاآلٹس گرینڈی کی قیمت میں 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا جبکہ کے اس گاڑی کے کے تمام انٹیرئیر کالے رنگ ڈیمانڈ کر رہے ہیں ۔ اس ماڈل کی قیمت 39 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گی ۔کمپنی کی جانب طرف سے نوٹیفکیشن ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ گاڑی ڈیلیوری نئے سال جنوری 2021ء سے شروع کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close