کراچی (پی این آئی) فی تولہ سونا، سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی۔ سے ایک لاکھ
8ہزار850روپے ہوگئی۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالرکی کمی۔ سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی۔ کا رجحان رہااور فی تولہ سونا کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی۔اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔
جبکہ 8 جولائی کو فی تولہ نرخ ایک لاکھ 8 ہزار تھے۔چند ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید 15 ڈالر کمی سے 1772 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔
..فی تولہ سونا -اس بارے میں مزید
کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے ، ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر میں 200
روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1809 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں