عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافے کا امکان ، عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول2روپے 50پیسے جبکہ ڈیزل 2روپے 75پیسے

فی لیٹر مہنگا ہو جائیگا۔تاہم حکومت پہلے ہی فی لیٹر پیٹرول پر 30فیصد لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔حکومت لیوی ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close