لاہور(پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قائم صنعتوں کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا ۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں صنعتوں کیلئے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی صنعتیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ بجلی استعمال کریں گی ان سے استعمال شدہ
اضافی یونٹس پر 13 روپے فی یونٹ کی بجائے 8 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انڈسڑی کو ریلیف ملے گا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایکسپورٹ کے ملنے والے آرڈرز اب سستے داموں تیار ہوں گے جس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں