ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر کے انقلابی اقدامات

وزیر اعظم پاکستان اور معاون خصوصی برائے ریونیو کے ویثرن کو عمل جامہ پہناتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے انقلابی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ان اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کو ٹیکس قوانین کی تعمیل میں آسانی میسر آئے گی۔ ایف بی آر نے پرال کے اشتراک سے چھوٹے اور

درمیانے درجے کے مینوفیکچررز ، جن کا ٹرن اوور پانچ کروڑ تک ہے ، کی آسانی کے لئے ایک صفحہ پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف کیا ہے جس سے افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ گوشوارہ آئرس پورٹل پر دستیاب ہے۔ گوشوارہ میں ٹیکس سال 2020 کے لئے اہل ٹیکس گزار کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا کا اندراج کریں گے۔ اسی طرح ایف بی آر نے پرال کے اشتراک سے آئرس نظام کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے تحت ٹیکس افسر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی اطلاع اب ٹیکس گزاروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سے پہلے ٹیکس گزاروں کو آئرس پورٹل پر لاگ ان ہونے کے بعد نوٹسز کے جاری ہونے کا علم ہوتا تھا۔ ایف بی آر نے معلومات ٹیکس رے سسٹم متعارف کیا ہے جو کہ اب ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ اس محفوظ ایپ کے ذریعے ٹیکس گزار معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال سے مزید سہولتی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ ٹیکس گزار کو ٹیکس قوانین کی تعمیل میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close