فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دی نیوز میں نیا پاکستان سرٹیفیکیٹسے متعلق چھپنے والی خبر کی وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےانگریزی روزنامہ دی نیوز  میں نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ سے متعلق چھپنے والی خبر کی وضاحت جاری کر دی ہے ۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جار ی کردہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے دوسرے شیڈول کے حصہ

دوئم کی شق 5اے اے کے تحت آلہ قرض کے زمرے میں آتا ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی صورت میں قرض پر منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا جو کہ حتمی ٹیکس ہو گا۔ مزید وضاحت میں کہا گیا ہے کہ صرف غیر اقامت پزیر افراد نیا پاکستان سرٹیفیکٹ خرید سکتے ہیں جن کے بیرون ملک بینک اکاونٹ ہیں یا پاکستان میں فارن کرنسی اکاونٹ ہیں۔ ان افراد کو آمدنی کے گوشوارے داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close